امیر جماعت اسلامی کراچی کا کراچی ایڈمن سوسائٹی کا دورہ، کارکنان سے ملاقات

242

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)حافظ نعیم الرحمن کی علاقہ کراچی ایڈمن سوسائٹی آمد ، نماز مغرب کے بعد صدیق مسجد کے باہر جمع ہونے والے کارکنان اور عوام سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اقبال یوسف صاحب کے گھر ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیےتشریف لے گئے اس موقع پر علاقہ ایڈمن سوسائٹی کے الخدمت ہیلپ سینٹر کے ذمہ دار جناب آفتاب موتی والا ، پبلک ایڈ کے صدر جناب زبیر اسلم اور علاقہ محمودآباد کے ناظم جناب رحیم عادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔