ہیمپشائر نے مڈل سیکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، کائل ایبٹ کی میچ میں 11وکٹیں

206

لندن (جسارت نیوز) :انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ہیمپشائر نے کائل ایبٹ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت مڈل سیکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، ایبٹ نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ لارڈز، لندن میں کھیلے گئے 4 روزہ میچ میں مڈل سیکس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان پیٹر ہینڈزکامب 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کائل ایبٹ نے 5 اور پاکستانی پیسر محمد عباس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ کائل ایبٹ نے پہلی اننگز میں 44رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ ہیمپشائر نے 66رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ این ہالینڈ 22اور سیم نارتھیسٹ 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ ہیمپشائر نے مڈل سیکس کی پہلی اننگز 172 رنز کے جواب میں 208 رنز بنائے تھے۔