زلاٹن ابراہیمووچ انجری کے باعث یورپین چیمپئن شپ سے آئوٹ

131

اسٹاک ہوم (جسارت نیوز)سویڈن کے شہرہ آفاق فٹ بولر زلاٹن ابراہیمووچ فٹنس مسائل کی وجہ سے یورپیئن چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔ سویڈن فٹ بال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 39 سالہ ابراہیمووچ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کی وجہ سے وہ یورپیئن چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ سویڈن کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 118میچوں میں 62 گول اسکور کئے۔ ا سٹرائیکر ابراہیمووچ اے سی میلان کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ جوینٹس کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے۔