میجر جنرل (ر) محمد طارق حلیم سوری کے ایچ اے نئے سرپرست اعلیٰ منتخب

262

کراچی (سید وزیر علی قادری)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈومیسٹک ویڑن کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی سیریز 2021 کے فاتحین اور آل سندھ موئن جو ڈارو انٹر کلب چیمپیئن شپ 2021 لاڑکانہ میں فاتح ٹیم ‘یوتھ ہاکی کلب’ کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد طارق حلیم سوری ہلال ای امتیاز (ملٹری) تھے جو کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے سرپرست اعلی بھی منتخب ہوگئے.،صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن برگیئڈیئررخالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی جانب سے میجرجنرل رمحمد طارق حلیم سوری کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ پروقار تقریب میں کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین سید سمیر حسین، اولمپین کاشف جواد، اولمپین حنیف خان نے بھی شرکت کی۔مہمان خصوصی میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد طارق حلیم سوری نے کے ایچ اے کے سابق سرپرست اعلی ایڈمرل عارف اللہ حسینی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ کراچی کے کھلاڑیوں کو کے ایچ اے کے پلیٹ فارم سے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ اولمپیئن سید سمیر حسین نے کہا کہ سیکرٹری کے ایچ اے و کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف حیدر حسین مثبت انداز میں کراچی ہاکی کیلئے بہترین کام کررہے ہیں میں قوی اْمید رکھتا ہوں کہ2 سے 3 سال میں بہترین کھلاڑی کراچی سے سامنے آئیں گے۔. اس موقع پر عبسالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمن محمد جنید اور انٹرنیشنل ابوذر امراؤ نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپین آصف باجوہ کی جانب سے معزز مہمان خصوصی میجرجنرل رمحمد طارق حلیم سوری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔