عوام پر ظلم وستم کا کھلالائسنس دے دیا گیاہے،محمدسلیم خان

267

کراچی ( پ ر) بزم محبان شہید وطن حضرت ظہورالحسن کے مرکزی خادم محمدسلیم خان نے کہا ہے کہ عوام پر ظلم وستم کا کھلالائسنس دے دیا گیاہے،انہوں نے لاک ڈائون کی آڑ میں کراچی کے چھوٹے دکانداروں ،ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ پتھارالگانے والوں پر ہونے والے ظلم وجبر اور زیادتی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے پولیس اور بیوروکریسی سے وابستہ نوکرشاہی ذہن رکھنے والوں کورزق حلال کے حصول کی جدوجہد میںمصروف افراداور ان کے اہل خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلاکرنے کا کھلا لائسنس دے کر پاکستانی تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ کردیاہے ۔