حماس کے دفاعی حملوں سے اسرائیل کو بڑا دھچکا

322

غزہ (آن لائن) فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔ اسرائیل کے مؤقر اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے، اخبار کے مطابق فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردیے ہیں جبکہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کیلیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہوئی تھیں لیکن اب ایسا ہوگیا ہے۔