صہیونیوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا،نتین یاہو آگ سے نہ کھیلے،حماس

423

غزہ (صباح نیوز) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ گزشتہ15 برس سے شدید محاصرے میں رہا ہے مگر اب ہم نے مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں صہیونیوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ صہیونیوں کے زیرقبضہ شہروں میں ہو کا عالم ہے اور استقامتی محاذ کے جوابی میزائلی اور راکٹ حملوں کے باعث غاصب صہیونی اپنے اپنے گھروں اور پناہ گاہوں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ہم نے سخت انتباہ کیاہے کہ مسجد الاقصی فلسطینیوں کی سرخ لیکر ہے اور نیتن یاہو کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے اور جب تک ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو آزاد نہیں کرا لیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حماس کے ترجمان فوزی برہم نے بھی کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین کا ایک ایک بچہ اپنے ہاتھوں میں ہتھیار لے کر اسلامی مقدسات اور سرزمین فلسطین کے دفاع اور حقوق کی بازیابی کے لئے اٹھ کھڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ اس وقت استقامتی محاذ نے صہیونی دشمن کو انتہائی مشکل حالات سے دوچار کردیا ہے اور ان پر کاری ضرب لگ رہی ہے۔