ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل سے یکجہتی پر آسٹریا کا دورہ منسوخ کردیا

336

تہران (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ نے آسٹریا کی وزارت خارجہ اور ایوان صدر پر غاصب اور جابرصہیونی حکومت کا پرچم نصب کیے جانے پر بطور احتجاج ویانا کا دورہ منسوخ کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف یورپ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ سے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے ہیں۔ محمد جواد ظریف روم میں اپنے قیام کے دوران ویٹیکن اور اٹلی کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کریں گیمحمد جواد ظریف ویانا کے دورے پر جانے والے تھے تاہم آسٹریا کی وزارت خارجہ اور ایوان صدر پر خودساختہ اسرائیلی ریاست کا پرچم نصب کیے جانے پر احتجاجا ویانا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔