پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز ابوظہبی میں ہوں گے

215

پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز ابوظہبی میں ہوں گے، پی سی بی کے امارات کرکٹ بورڈ سے معاملات طے ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے ابوظہبی کے وینیو کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

میچز 20 جون تک مکمل کرنے کے لیے ری شیڈول کیے جائیں گے اور  پی سی بی کو امارات کرکٹ بورڈ سے کل گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی نے میچز کی میز بانی کے لیے ای سی بی کو خط لکھا ہو اہے،  پی سی بی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کی تیاری پر بھی کام کررہا ہے اور ساتھ ہی ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراؤنڈ پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی ای سی بی سے مکمل رابطے میں ہے۔