شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، وزیر داخلہ

267

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

ہفتے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کو ابھی تک موصول نہیں ہوئی، سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو موصول ہو سکتی ہے،انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف والے کیس میں 14ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں، شہباز شریف کے خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضامن ہیں، شہباز شریف کو نواز شریف کو وطن واپس لانا چاہیے۔