شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، وزیر داخلہ

546

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے  کی سمری وزارت داخلہ کو تاحال موصول نہیں ہوئی،سمری موصول ہونے کی صورت میں فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خاندان کے 5افراد کیس میں پہلے ہی مفرور ہیں،  شہباز شریف خود نواز شریف کے ضمانتی ہیں اور اب خود براہ راست لندن نہیں پہلے قطرجارہے تھے، ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔