سمندری طوفان کا خدشہ، ماہی گیروں کو واپس بلانےکیلیے رابطے شروع

512

کراچی: سمندری طوفان کے  خدشے کے پیش نظر   محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، فشر فورک فورم نے سمندر میں گئے ماہی گیروں کی واپسی کے لیے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فشر فورک فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عید سے 5روز قبل متعدد لانچیں شکار کے لیے گئیں تھیں،شکار پر جانے والی کچھ لانچیں واپس لاٹ آئیں ہیں، لیکن ابھی بھی درجنوں لانچیں سمندر میں موجود ہیں،جن سے صوتی رابطے شروع کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ٹاوٹے کی صورتحال  کافی خطرناک ہوگئے ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1460کلو میٹر فاصلے پر ہے،طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70سے 80کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس سسٹم کے باعث گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے،آج سے 17مئی کے دوران موسم شدیدگرم رہے گا۔

محکمہ موسمیاب کا مزید کہنا تھا کہ 18مئی تک طوفان بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا، حیدرآباد، کراچی اور بینظیرآباد میں 18سے 20مئی کے دوران بارش کی پیش گوئی۔