پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ

377

حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں  عید کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، عید تعطیلات میں ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اظہار اطمینان کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرا سٹی اور انٹر سٹی 17 کی بجائے 16 مئی سے بحال کی جائے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے  جب کہ ٹرینیں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا، 19 مئی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، متعلقہ اداروں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا۔