سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر کیلیے کورونا انشورنس اسکیم

266

سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر کے لیے کورونا میڈیکل انشورنس اسکیم کی ‏منظوری دے دی ‏گئی۔

سعودی مرکزی بینک ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے بیرون ملک سفر کرنے والے ‏‏سعودی باشندوں کی سہولت کے لیے کورونا میڈیکل انشورنس اسکیم متعارف کروائی ہے۔

اس اسکیم کے تحت بیرون ملک سفر کے دوران کورونا سے متاثر ہونے پر تمام اخراجات اسکیم ‏‏جاری کرنے والی کمپنی ادا کرے گی۔

پرواز منسوخ ہونے یا تاخیر کی صورت میں مسافر کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کرے گی۔ سفر ‏‏کے دوران جملہ خطرات کا تدارک بھی کمپنی کے ذمہ ہوگا۔

میڈیکل انشورنس کی بدولت شہریوں کو علاج کی بروقت سہولت میسر آئے گی اور انہیں دشواری ‏‏کا سامنا نہیں ہوگا۔

الاقتصادیہ کے مطابق ہیلتھ انشورنس اسکیم پر 11 کمپنیاں متفق ہو گئی ہیں اور انشورنس کمپنیوں ‏نے اسکیم کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

نئی ہیلتھ انشورنس اسکیم میں سعودی فرانسی کوآپریٹو انشورنس کمپنی الیانز، العالمیہ، میڈگلف، ‏الخلیجیہ، ولا، الراجحی، ملاذ، الاتحاد، بروج،اکسا، الصقر شامل ہیں۔