کندھ کوٹ: دیرینہ دشمنی پر قبائل میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، 6 زخمی

571

کندھ کوٹ: دیرینہ دشمنی پر تین قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق کچے کے علاقے میں گاؤں زمان چاچڑ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔