کوشش کر رہے ہیں عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے، ترک صدر

461

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے عالمی برادری اسرائیل کوسبق سکھائے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا نائجیرین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے متعلق عالمی رویے پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل قانون، انصاف اور ضمیر سے ماورا ایک غیر قانونی ریاست ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے۔

رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ نائجیریا صیہونی ظلم کے معاملے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار روز سے اسرائیل نے غزہ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری جاری ہے، جس میں اب تک 109 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔