چاند کی رویت کا معاملہ: مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز

564
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت پر بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔

شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے،

انہوں نے کہا رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ یہ بیان انتہائی غیر ذمہدارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے 12 مئی کی رات ساڑھے 11 بجے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے اس معاملے پر ایک نہ رکنے والی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے بھی گزشتہ روز نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت