سمندری طوفان کراچی سے 1600 کلو میٹر دور

590

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 1640 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے، فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ سمندری طوفان کے کسی خطرے کی زد میں نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 1640 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے، اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران امکان ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بننے والے اس سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اس حوالے سے تازہ ترین تفصیلات جاری کرتا رہے گا، تاہم فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ سمندری طوفان کے کسی خطرے کی زد میں نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائید ہوتی ہیں، سمندری طوفان کے باعث لہریں 3 فٹ سے زائد جاسکتی ہیں لہذا سندھ کے ماہی گیر سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔