امریکہ میں ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے ماسک کی پابندی ختم

399

واشنگٹن: امریکی ادارہ صحت نے ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے ماسک کی پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے انڈور، آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں ماسک پہننا یا فاصلہ رکھنا لازمی نہیں تاہم جہاز، بس، ریل کے سفر اور ائیرپورٹ، بس اسٹیشز پر ماسک لگایا جا سکتا ہے۔

امریکی ادارہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہے وہ ماسک پہننا ترک کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سی ڈی سی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عظیم دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مکمل ویکسینیشن کروائی ہے وہ ماسک اتار سکتے ہیں تاہم جن کی ویکسی نیشن مکمل نہیں ہوئی وہ ماسک پہنتے رہیں۔