دنیا کے قطبی کناروں کی اُلٹ پلٹ، گُتھی جسے سائنسدان اب تک سلجھا نہ سکے

710

دنیا کے نقشے کے مطابق ہم سب جانتے ہیں کہ شمال امریکی ریاست الاسکا کے اوپر ہے۔ اور جنوب برِاعظم انٹارکٹیکا کے قریب ہے۔ یہ سیارے کے جغرافیائی اعتبار سے ہمیشہ درست رہے گا لیکن یہ حققت سیارے کی مقناطیسی لہروں کے لئے وقفے وقفے سے تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

پچھلے 20 ملین سالوں میں دنیا کے یہ دو انتہائی کنارے کئی سو سالوں میں تبدیل ہوتے رہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں 800،000 سال پہلے کمپاس ہوتا تو یہ آپ کو شمال جنوب کی جگہ پر بتاتا یعنی اینٹارٹیکا کی جانب۔

اگرچہ سائنس دان جانتے ہیں کہ زمین کے وسط میں آگ کی بڑی اور مسلسل پگھلتی ہوئی گیند (core) کا ان قطبی کناروں کی تبدیلی میں اہم کردار ہے تاہم یہ بات پوری طرح سے واضح نہیں ہے کہ ان کناروں کی الٹ پلٹ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے۔

یہ عمل بتدریج ہے اور ہزاروں سال کے دوران ہوتا ہے۔