غزہ پر اسرائیلی بمباری سے کثیرالمنزلہ عمارت تباہ، شہدا کی تعدار 69 ہوگئی

598

اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرتے ہوئے ایک اور کثیر المنزلہ عمارت کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں آج متعدد کارروائیاں کی گئیں۔ جنگی طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے ایک اور کثیر المنزلہ عمارت کو زمین بوس کردیا۔

اس سے قبل اسرائیلی حملوں میں دو کثیر المنزلہ ٹاور تباہ ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں دیگر شہری مقامات بھی متاثر ہوئے۔

غزہ کے وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک 69 افراد شہید ہوچکے جن میں 17 کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حملوں میں 390 افراد زخمی ہوئے جو اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے چھ اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا۔

اسرائیلی وزارت دفاعی کی جانب سے کہا گیا کہ حماس نے اسرائیل پر سو سے زائد راکٹ حملے کیے جن میں چھ اسرائیلی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔