حیدر آباد،شہر کا اہم ترین تجارتی مرکز ریشم بازار سیل

421

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر شہر کا اہم ترین تجارتی مرکز ریشم بازار سیل کردیا، علاقہ مکینوں کو دشواری کا سامنا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ریشم بازار کی تنگ گلی میں گھس گئی اور تجارتی مرکز کو چاروں طرف سے بند کردیا۔ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ دکانداروں کی جانب سے خفیہ طریقے سے تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے ریشم بازار کو سیل کیا گیا ہے جس کے باعث ریشم بازار کے رہائشی افراد کو بھی سخت پریشانی کا سامنا رہا ۔