بدین، عید خریداری جاری، کمر توڑمہنگائی نے عوام کی خوشیاں چھین لیں

171

بدین (نمائندہ جسارت) بدین شہر سمیت دیگر شہروں میں عید خریداری جاری، کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی خوشیاں چھین لیں۔ عیدالفطر کے سلسلے میں بدین سمیت ضلع بھر میں بھی عید خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ تاجر حضرات نے لاک ڈائون کا جواز بنا کر کپڑوں، جوتوں، مہندی، چوڑیوں و دیگر سامان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو اور بڑا گوشت 600 سے 700 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ چاول، گھی، چینی، آٹا، سبزی، فروٹ و دیگر اشیاء ضرورت بھی من پسند قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں۔ مگر تاہم انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔