جیکب آباد:بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈزیڈنگ ،شہری بلبلا اٹھے

142

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سٹی ٹو فیڈر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، کاروبار متاثر، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ۔ جیکب آباد میں سیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، سٹی ٹوفیڈر سمیت شہر کے دیگر فیڈرز پر بلا جواز گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جانے لگی ہے، جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عید کے موقع پر کاروبار سخت متاثر ہورہا ہے، خصوصاً درزیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، آرڈر پر لیے گئے کپڑوں کو تیار کرنا مشکل ہوگیا ہے، عید کے موقع پر ہمارا کاروبار ہوتا ہے لیکن اس بار بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔ علاوہ ازیں گرمی میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے، خصوصاً عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔