ایڈیشنل ڈائریکٹر لیبر حیدرآباد کو فوری ہٹایا جائے، بینگل مزدور اتحاد یونین

199

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گلاس بینگل مزدور اتحاد یونین حیدرآباد کے صدر ارشاد، جنرل سیکرٹری سراج گدی نے مطالبہ کیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لیبر حیدرآباد نگینہ جونیجو کو فوری طور پر حیدرآباد سے ہٹایا جائے کیونکہ وہ مالکان کے کہنے پر یونین اور محنت کشوں کیخلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بینگل انڈسٹری یکم جنوری سے 17 مارچ تک لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مالکان نے بند کردی لیکن محکمہ لیبر کی جانب سے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور مالکان کو مکمل چھوٹ دی گئی کہ وہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوڑی فیکٹری کے محنت کشوں کو حقوق سے محروم رکھیں لیکن اس کے برخلاف مالکان کے کہنے پر یونین کیخلاف مسلسل کارروائی جاری ہے۔