ایس او پیز کے نام پر تاجروں کو ہراساں کیا جارہاہے، ندیم قاضی

106

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی،سینئر نائب صدر شعیب جعفری، نائب صدررضوان گدی، نائب صدر شہباز علی عابدی،نائب صدر ریاض وزیر ، فہیم آرائیںودیگرنے حیدرآباد پولیس کی تاجروں اور عوام کے نامناسب رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد پولیس ہوش کے ناخن لے ، ایس او پیز کے نام پر تاجروں اور عوام کوہراساں کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہےں، گزشتہ روز بھی لطیف آباد کے ہوٹل مالکان اور ملازمین کو بلاجواز گرفتار کیا گیا اور مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں کو کاروبار نہیں کرنے دیا جارہا ۔رشوت کے عوض دکانیںکھولنے کی اجازت دی جارہی ہیں، عیدی کے نام پر تاجروں سے رشوت وصول کی جارہی ہے اور جو دکان دار پیسے نہیں دے رہے ان کے کاروبار بند کیے جارہے ہیں۔حیدرآباد پولیس دکانداروں کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں ورنہ شہر کی سٹرکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔