وزیراعظم الزام سے قبل ریکارڈ دیکھ لیں، سندھ حکومت

270

کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے وزیراعظم کی جانب سے گندم ریلیز نہ کرنے والے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2020 میں سندھ حکومت نے درست وقت پر گندم ریلیز کی تھی۔صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم الزام لگانے سے قبل ریکارڈ دیکھ لیں، سندھ حکومت ہمیشہ ستمبر، اکتوبر یا نومبر میں ہی گندم ریلیزکرتی ہے، وفاق کی پالیسیوں نے ایک زرعی ملک کو زرعی اجناس کا بھکاری بنادیا ہے۔صوبائی وزیر نے سوال کیا کے وزیراعظم صاحب کیا اب ملک فطرے میں حاصل ہونے والے چاول، گندم اور چینی سے چلے گا؟ اگر جولائی 2020 کا بحران سندھ حکومت کی جانب سے گندم ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے ہوا تو جنوری سال 2020 میں گندم بحران کیوں ہوا؟۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے ملک میں گندم کے زائدذخائردکھا کر بھاری کمیشن وصول کرکے گندم فیڈ ملز اور ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی۔