صومالیہ: شاہ سلمان ریلیف پروگرام کے تحت خوراک تقسیم

286
موغادیشو: صومالیہ میں شاہ سلمان ریلیف پروگرام کے تحت شہریوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹرین سینٹر کی جانب سے صومالیہ میں ماہ صیام کے دوران ضرورت مند شہریوں میں خوراک کی تقسیم کا پروگرام مکمل ہوگیا ہے۔ یہ پروگرام اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے صومالیہ میں علاقائی مشن اور صومالیہ میں قومی مرکز برائے انسداد حادثات اینڈ فوڈ سیکورٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پرصومالیہ میں ضرورت مند شہریوں میں 1854 ٹن خوراک تقسیم کی گئی۔ خوراک میں بنیادی ضرورت کی 8 اشیا شامل تھیں۔ خوراک کو جنوبی اور شمالی صومالیہ میں تقسیم کیا گیا، جس سے 12کروڑ 3ہزار 720 افراد مستفید ہوئے۔افریقا میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر یوس بخیت نے بتایا کہ صومالیہ میں خوراک کی تقسیم کا پروگرام شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا تھا۔ سعودی قیادت کی طرف سے صومالیہ کے عوام کے لیے خوراک کی فراہمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی عرب مشکلات کے حل میں صومالیہ کے ساتھ ہے۔ امدادی سامان ضرورت مندوں، بیوائوں، یتیموں، بزرگ شہریوں میں تقسیم کیا گیا۔ یہ امدادی مشن ماہ صیام کے موقع پر شروع کیا گیا تھا ۔