تابنے سے بھرا ٹرک چھننے والے 2 ملزموں سمیت 38 گرفتار

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے 38ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ملزمان میں تانبے سے بھر ا ٹرک چھیننے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے بہار کالونی لیاری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوںمیں ملوث ملزم عبدالقیوم ولد ایوب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول برآمد ہوا، کلری پولیس نے جمعہ بلوچ روڈ کے ایم سی بوائز اسکول لیاری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروشداد علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1300گرام چرس برآمد کرلی ۔ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے اعجاز نامی شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک رہزن کو تعاقب کے بعدگرفتار کرلیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ملزم شبیر ولد مولا بخش سے ایک ٹی ٹی پستول برآمدہوئی،ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی جاوید لاشاری کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی جارہی ہے ناظم آباد پولیس نے موچکو سے تانبے کے تاروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے 2ملزمان عبدالمجید ولد رمضان اور عبدالوحید ولد حاجی عبدالرزاق گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے ملزمان کے قبضے تانبے کے تاروں سے بھرا ٹرک اور 2ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔پولیس مددگار15 نے رمضان المبارک کے دوران31ملزمان کو گرفتارکیا،ترجمان کے ملزمان کے قبضے سے 12 پستول، 12 موٹر سائیکلیں اور04موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مددگار 15 صرف جرائم کے خلاف ہی نہیں بلکہ کرونا وائرس کے خلاف بھی مقابلہ کر رہی ہے۔جوانوں کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے مددگار 15ایمرجنسی صورتحال میں بروقت ریسپانس کر رہی ہے۔ مددگار15 دیگر فلاحی محکموں کے تعاون سے کرونا وائرس کے مریضوں کو ہر مکمن مدد فراہم کرنے میں بھی موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مددگار 15 کی خدمات حاصل کریں۔