قوت گویائی وسماعت سے محروم افراد میں الخدمت کے تحت راشن تقسیم

439

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی نے’’رمضان فوڈ پیکیج ‘‘ کے تحت قوت گویائی و سماعت سے محروم 200افراد میںان کے خاندانوں کیلیے راشن تقسیم کردیا۔راشن کی تقسیم کیلیے گلستان جوہر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی تھے ۔اس موقع پر انچارج راشن سینٹرنعیم اختر نے اظہار خیال کیا ۔تقریب میں قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد تک اشاروں کی مدد سے الخدمت کا پیغام پہنچانے کیلیے خورشید اخترنے رہنمائی کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے کہا کہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم لوگ اس معاشرے کا حصہ ہیں ،ان کا خیال رکھنا اور انہیں کی مدد کرنا ہمارا دینی واخلاقی فریضہ ہے ۔الخدمت ان خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کا ساتھ دیں ۔نعیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوت گو یائی اور سماعت سے محروم ان خصوصی افراد کو رمضان المبارک کی خوشیو ں میں شریک کرنا بڑی نیکی ہے ، تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی شاہد ہاشمی طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔