کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 16 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر

329

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 3 لاکھ 34 ہزار 520 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 31 ہزار 402 ہو گئیں۔

ولڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 4 ہزار 680 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 125 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 80 لاکھ 98 ہزار 438 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 96 ہزار 946 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار 115 ہو چکی ہے۔

ولڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے امریکا میں 63 لاکھ 95 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 741 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 138 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 54 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ولڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 25 ہزار 711 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار 48 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 6 ہزار 935 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 170 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 43 ہزار 589 تک جا پہنچی ہیں،کیسز 50 لاکھ 59 ہزار 433 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 13 ہزار 976 ہو گئیں اور مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 96 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 629 ہو گئی، کیسز کی تعداد 44 لاکھ 39 ہزار 691 ہو چکی ہے۔

ولڈ و میٹر کے مطابق سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 98 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 869 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 104 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 200 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 7اعشاریہ 42 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 210 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 76 ہزار 536 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 616 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 22 ہزار 965 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی اور اب تک کُل 37 لاکھ 5 ہزار 244 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔