سندھ میں ریسٹورنٹس کوٹیک اوے کی اجازت مل گئی

176

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےریسٹورنٹس کوٹیک اوے کی اجازت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کوروناٹاسک فورس کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ

ایکسپوویکسی نیشن سینٹرعیدکےدوران کھلا رہے گا جب کہ  صوبےبھرمیں جہاں بھی ویکسی نیشن یونٹس قائم ہیں انہیں عیدپرکھلارکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں اضافہ ہواتھا  عوام سےاپیل ہےرشتہ داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نےریسٹورنٹس کوٹیک اوے کی اجازت دےدی۔ ریسٹورنٹس کوکرسی لگانےکی اجازت نہیں ہوگی اور ٹیک اوےکیلئےکوئی اپنی گاڑی سےنہیں اترےگا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے  عید کے موقع پر کراچی کےشہریوں کیلئےساحلی مقام کومکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سی ویو پرکسی کو آنے یا گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔