‘اسرائیل کیخلاف جلوس نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا’

213

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگاتمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نےسیکرٹری جنرل اوآئی سی سےملاقات کی اور فلسطین  کی صورتحال پربات چیت کی، تمام مسلم ممالک فلسطین کیلئےآوازاٹھائیں گےتواس سےفرق پڑےگا جلوس نکالنےسےکچھ حاصل نہیں ہوگا،تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کےساتھ 5 معاہدےہوئےہیں سعودی عرب نےمزید 500 ملین ڈالردینےکافیصلہ کیاہےسعودی عرب توانائی کےشعبےمیں پاکستان کی مدد کرے گا۔

 شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے 7 سال سے پاکستان کے کینو پر عائد پابندی ختم کر دی گئی جب کہ  کویت میں مقیم پاکستانیوں کےمسائل بھی تقریباًحل ہوگئےہیں۔