پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پوزیشن مزید مستحکم

428

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف سیریز2 صفرسے جیت کرپوزیشن مزید مستحکم بنا لی۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نےٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

زمبابوےکیخلاف سیریز2صفرسے جیت کرپاکستان کی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کااضافہ ہوا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔

بھارت کی پہلی،نیوزی لینڈکی دوسری اور آسٹریلیاکی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں 3قومی باوَلرزنےاپنےکیریئرکی بہترین پوزیشن حاصل کرلی۔ فاسٹ باوَلرشاہین شاہ آفریدی31 سے22 ویں نمبرآگئے جب کہ فاسٹ باوَلرحسن علی20ویں نمبرسے14ویں نمبرپرآگئے اسپنرنعمان علی54 سے46 ویں نمبر پہنچ گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں اوپننگ بلےبازعابدعلی ڈبل سنچری کی بدولت 40ویں نمبر پر آگئےسابق کپتان اظہرعلی بھی4 پوزیشن ترقی کے بعد16ویں نمبرپرآگئے۔