قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

145

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کا کامیاب دورہ مکمل کرکے ہرارے سے لاہور پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم  پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن پہنچی ہے، آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے، وہ زمبابوے سے جنوبی افریقا چلے گئے۔ دونوں ہرارے سے جنوبی افریقا جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔ٹیم ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑی بائیوببل کا حصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے۔ تمام ارکان گھر پر ہی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔