‘اسرائیلی ظلم نہ روکا تو دنیا تباہی کے جہنم میں جاگرے گی’

245

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو دنیا تباہی و بربادی کےجہنم میں جاگرے گی۔

شہبازشریف نے غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت پر اظہارافسوس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  عالمی برادری،اوآئی سی اسرائیل کوظلم سےروکنےکیلئےکرداراداکریں، اسلامی ممالک کاسربراہی اجلاس بلایاجائے اور اس قتل عام کورکوایاجائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسرائیل پورےفلسطین کوقبرستان بنانےپرتلا ہواہے اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو دنیا تباہی  و بربادی کےجہنم میں جاگرےگی، بےگناہ خواتین اورشہیدبچےپوری انسانیت سے انصاف  کاسوال کررہےہیں۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے فلسطین پراسرائیلی بربریت پرویڈیوپیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیلی درندگی کی شدیدمذمت کرتاہوں، اسرائیلی بربریت پراوآئی سی اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نمازعید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے۔