امید ہے مستقبل میں پاک امریکا باہمی تعاون جاری رہے گا، آرمی چیف

219

راولپنڈی : جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کی مخلصانہ حمایت کی ہے، خوشحال اور پر امن افغانستان خطے اور پاکستان کے حق میں ہے،امید ہے مستقبل میں پاک امریکا باہمی تعاون جاری رہے گا۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف آف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات  کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

آرمی چیف نے امریکی ناظم الامورسے  ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی اورافغان امن عمل اور انسداد کورونا کے اقدامات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بہتر ہوگا۔