جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا

169

لاہور: جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا، تصدیق شدہ لیبارٹریز کے علاوہ کسی مسافر کی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی، سی اے اے نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کردیں۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیرلائنز کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر میں کچھ مسافروں نے جعلی نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا، ایسے مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا، ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سی اے اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں، درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی،رپورٹ کی کاپی بھی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں ہونگے۔