غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، فضائی حملےمیں 3فلسطینی شہید

308

غزہ : صہیونی فوجیوں کے فلسطینیوں پرمظالم جاری ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر میں عمارت پر بمباری  کی جس کے نتیجے میں 3فلسطینی شہیداور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 20منزلہ عمارت برج الشروق کو میزائلوں سے نشانہ بنایا،جس سے عمارت منہدم ہوگئی،تباہ ہونے والی بلڈنگ میں رہائشی فلیٹ ،صحافتی اور میڈیا ہاؤسز کے دفاتر بھی تھے۔

جبکہ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کو وینی نے غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے، غزہ کے شہری ایک اور جنگ برداشت نہیں کرسکتے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 بچوں اور 3 خواتین سمیت 57 ہوگئی ہےاور 300 سے زائد افراد زخمی ہیں۔