بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید جمعہ کو ہوگی

365

نئی دہلی/ ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی۔

بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بھارت میں عیدالفطرجمعہ 14مئی کو ہوگی۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر جمعے کو ہوگی۔