پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

250

لاہور (رپورٹر: سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں شاندار کامیابی کے بعد وطن وپس پہنچ گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر قومی ٹیم کی آمد پر پی سی بی حکام نے استقبال کیا۔ پی آئی اے کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ صبح 9 بجے کے قریب کھلاڑیوں کو ہرارے سے لے کر پہنچا۔

کھلاڑی بہت خوش نظر آرہے تھے کہ شاندار کامیاب دورے کے بعد وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منائیں گے۔

ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر وہ افسردہ نظر آئے۔

واضح رہے قومی ٹیم پہلے جنوبی افریقا آور اس کے بعد زمبابوے کا دورہ کرکے واپس پہنچی ہے جہاں اس نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیلی۔