پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا

443

پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ شہروز کاشف نے کم عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔  شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بھی بلند کیا۔

شہروز کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ چین اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور کوہ پیما اسے سر کرنے کے لیے دونوں اطراف سے چڑھتے ہیں۔