عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ناکامی کا کھلا اعتراف کیا ،مولا بخش چانڈیو

201

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان نے آج اعتراف کر لیا کہ ان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم نے پونے تین سال بعد ڈھائی گھنٹے ٹی وی پر بیٹھ کر قوم کو مسائل بتائے ،کٹھ پتلی ٹولا ناکام ہو گیا اب یہ کسی نعرے اور بہانے کی شکل میں اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتا۔لوگ عمران خان
کے پاس مسائل لے کر آتے ہیں اور وہ اپنا رونا رونے بیٹھ جاتے ہیں،آج تو عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بھی ناکامی کا کھلا اعتراف کیا ہے اب جو جو اس حکومت کو سہارا دے رہے ہیں وہ بھی قوم کے مجرم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت اپنے وزن سے گرے گی یہ حکومت اپنی ناکامیوں کے وزن سے گر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمن بلاول زرداری کے وژن پر چلتے ہوئے اس حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
مولا بخش چانڈیو