حیدرآباد ،لاک ڈاون موثر بنانے کیلیے چھاپے ،اہم تجارتی مراکز بند

212

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)منگل کے روز بھی شہر کے اہم تجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں پر سناٹار ہا جبکہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں تعلقہ دیہی میں مختیار کار فہیم منگی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 دکان سیل کر کے 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔قاسم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو نے فوج،رینجرز اور پولیس کے ہمراہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل کر دیں، تعلقہ لطیف آباد کی اسسٹنٹ کمشنر صائمہ فاطمہ احمد نے تعلقہ کی مختلف مارکیٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا عوام الناس میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تعلقہ کی مختلف مارکیٹوں میں مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ تعلقہ سٹی میں مختیار کار ابوبکر سدھایو نے نامور فنکاروں قادر بخش مٹھو، طاہر مٹھو، مظہر علی اور سرمد سخیرانی کے ہمراہ شہباز
فلائی اوور کے قریب عوام میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ماسک کے لازمی استعمال کوپر زور دیا۔