حیدرآباد:مزید159افراد کورونا میں مبتلا،2مریض جاںبحق

156

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوروناکے وار جاری، 24گھنٹے کے دوران 1636افراد کے ٹیسٹ کےے گئے جس میں 159افراد کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد حیدرآباد میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2107ہوگئی جبکہ آئی سی یو میں داخل کورونا کے 2معمر مریض
جاںبحق ہوگئے۔محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے کے دوران1639ٹیسٹ کیے گئے ان میں159افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے یہ شرح10فیصد بنتی ہے، حیدرآباد میں 2107کورونا کیسز فعال ہیں ،53اسپتالوں میں داخل ہیں اور2060مریض گھروں میں قرنطینہ کیے ہو ئے ہیں جبکہ سول اسپتال حیدرآباد کے کورونا آئی سی یو میں داخل لطیف آباد نمبر10کا رہائشی 70سالہ تاج الدین اوربدین اسٹاپ حیدرآباد کی رہائشی 75سالہ متھرا زوجہ کرفو چند انتقال کرگئیںان دو اموات کے بعد حیدرآباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو نے والے مریضوں کی تعداد355ہوگئی ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی نے سول اسپتال کا دورہ کیا ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے تیمار داروں کی آمد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ کوئی شخص بھی اسپتال کے احاطے میں بغیر ماسک کے نظر نہیں آنا چاہیے ۔