حیدر آباد،رشوت کے عوض مارکیٹ کھولنے کا نوٹس،اہلکار معطل

158

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مکی شاہ تھانے کے اہلکار کی جانب سے رشوت کے عوض کھولی گئی جوتا مارکیٹ کا ایس ایس پی نے نوٹس لیکراہلکار کو معطل اور مارکیٹ کو سیل کردیا۔نئے پل پر واقع جوتا مارکیٹ جس میں تقریبا دو سو کے قریب دکانیں ہیں یہاں مکی شاہ اور فورٹ دونوں تھانوں کی حدود لگتی ہیں، مارکیٹ میں مبینہ طور پر رشوت کے عوض کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے نوٹس لیکر مکی شاہ کے اہلکار مظہر پنہور کو معطل جبکہ دونوں تھانوں کو حکم دے کر پوری مارکیٹ کو خار دار باڑ لگاکر سیل کردایاانہوںنے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔