ٹنڈوآدم، تاجروں و دکانداروں کا لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

106

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں بیوپاریوں و دکانداروں کا لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرے بازی ۔ سندھ سرکار کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے، لاک ڈاؤن کیخلاف ٹنڈوآدم کے تاجروں و دکانداروں نے انجمن تاجران کے صدر اقبال بھٹی، ارشد شیخ و دیگر نے شاہی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سات روز کے لیے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن کے سبب سیکڑوں دکاندار و تاجر بے روزگار ہوچکے ہیں، عید ایسا موقع ہے جس میں بیوپاری و دکاندار اور مزدور اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا گزر بسر کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں خاندان بے روزگار ہوجائیں گے اور مزدوروں کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے ایس او پیز کے تحت محدود پیمانے پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔