مانجھی پور،گردونواح کے روڈزراستے تباہ ،آمدورفت شدید متاثر

130

 

مانجھی پور(این این آئی)مانجھی پور اور گردونواح کے روڈزراستے تباہ مانجھی پورتاحیردین اورمانجھی پورتاصحبت پورروڈپر دوسے تین فٹ کے کھڈے پڑگئے لوگوںکی آمدورفت بھی بری طرح متاثر۔حکام بالابھی خاموش ترقیاتی کاموںکیلیے آنے والے فیڈزاور کیے ہوئے ترقیاتی کاموں کانیب حکام سے جائزہ لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مانجھی پوراورگردونواح کے لنک روڈزٹوٹ پھوٹ کے شکارجس میںمانجھی پورتاحیردین ،مانجھی پورتابھنڈشریف،مانجھی پورتاصحبت پوراوردیگر روڈز بدحالی کے شکارہیںاور ناقابل سفرہی ہیں ان روڈزپرایک گھنٹے کاسفرکئی گھنٹوں میںطے کرناپڑتاہے تاہم علاقے کی خستہ حال روڈوں کے باعث گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کے شکارہوگئیںاورٹرانسپورٹ کے مالکان نے گاڑیوں کوناقابل استعمال اوربڑے حادثات کے ہونے کاخدشہ سمجھ کرکباڑخانوں میںکھڑاکردیاجس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ حضرات کوبڑے پیمانے پرنقصانات برداشت کرنے پڑرہے ہیںاس کے علاوہ علاقے کے خستہ حال روڈوں کی وجہ سے ایمرجنسی میںمریض کودیگرشہرتک لے بھی مشکل ہوتاہے مریض کولینے میں روڈوںکی خستہ حالی کی وجہ مریض کی حالت اوربھی غیرہوجاتی ہے یاتووہ مریض سیدھاموت کے منہ میں جاتاہے یاان کے بچنے کے چانس کم ہوتے ہیں صورتحال ایسی ہونے کے باوجودبھی نہ علاقوںمیںروڈزتعمیرکیے جاتے ہیں اورنہ ہی وہی خستہ حال روڈوںکی مرمت کی جاتی ہے آیاکہ علاقے کے روڈوں کیلیے آیاہوافنڈزبھی کہاںسے کہاںغائب ہوجاتا ہے تاہم خستہ روڈوںپرمعمولی برسات ہوتی ہے توپھرعلاقے کی حالت یہ ہے کہ ایمرجنسی میں مریض کولے جاناتواپنی جگہ پررہاپیدل چلنابھی مشکل ہوتاہے اسی روڈوںسے پیدل چلنے والے لوگ بھی سلپ ہوکر گر کر زخمی ہوجاتے ہیںاس کے باوجودبھی عوامی نمائندے خاموش ہیں اس تمام ترصورتحال کی وجہ سے یہاںکے عوام شدیدمشکلات سے دوچارہیں۔ اس سلسلے میں مانجھی پوراورگردونواح کے عوامی حلقوں نے نیب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مانجھی پوراورگردونواح کے روڈوںکی تعمیر اورمرمت کیلیے کتناپیسہ آیااورخرچ کیاگیاہے تمام ترصورتحال کاجائزہ لیاجائے اورمانجھی پوراورگردونواح کے روڈوںکوقابل سفربنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔