سندھ میں ڈاکوئوںکا راج،ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے،قادر مگسی

176

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ سندھ میں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت سندھ عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے چوروں لٹیروں، دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے عرصہ گزر جانے کے باوجود گھوٹکی سے اغواء ہونیو الا محنت کش تاحال بازیاب نہیں کرایاجاسکا،سندھ کی کوئی جگہ بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محنت کش موہن میگھوار کو بازیاب کرایاجائے ۔