ہر بات میںکیڑے نکالنا مخالفین کی عادت بن چکی ہے، چودھری سرور

98

لاہور( آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔لاہور میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پر مشتمل وفود سے گفتگو کے دوران چودھری سرور نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔گورنر پنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔